پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آغاز ہو گیاہے جس میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیکھنے والا ہے لیکن لاہور قلندرز کے سپورٹرز کیلئے اب پریشان کن خبر یہ ہے کہ مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان لیگ کے آخری میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

افغانستان کے سپنر راشدخان کی جگہ لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کھلاڑی فواد احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، لیگ سپینر پی ایس ایل کے آخری میچز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے ، 23 فروری سے افغانستان اوربنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا،

جس کے باعث راشد خان پی ایس ایل کے آخری میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ، پی ایس ایل ٹیکنکل کمیٹی کی اجازت کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فواد احمد قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے ، آسٹریلوی لیگ سپنر اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں