انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے محمد یوسف کے 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑ نے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں 11 میچز کی 19 اننگز میں ریکارڈ 1788 رنز اسکور کیے تھے۔




دوسری جانب انگلش کپتان جو روٹ 2021 میں اب تک 15 میچز کی 28 اننگز میں 1680 رنز بنا چکے تھے۔ اور انکو دوسری اننگز میں ریکارڈ توڑمے کے لیے 109 رنز درکار تھے مگر وہ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیے، اور محمد یوسف کا ریکارڈ قایم رہ گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں