پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مبینہ طور پر ذاتی وجوہات کی بنا پر بگ بیش لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود پاکستانی کپتان بابراعظم نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکراتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی ہے۔

سٹار بلےباز جنہوں نے موجودہ کو رونا پروٹوکول کے تحت بائیو سیکیور ببل ماحول میں گزشتہ تین ماہ گزارے ہیں، اگلے (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتےہیں۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ابھی تک این او سی کے لیے درخواست نہیں دی ہے جس کے باعث ان کا ذہن تبدیل ہونے تک اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ اس سیزن میں بگ بیش میں کھیلتے نظر آئیں گے




کیوںکہ وہ پہلے ہی 3 مہینے گھر سے دور گزار چکے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان اور بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے بھی ورک لوڈ مینجمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے

اس سال بی بی ایل کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ انہوں نے اس کے بجائے آن فیلڈ ایکشن سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثناء فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ،محمدحسنین، آل راؤنڈر شاداب خان اورنوجوان لیگ سپنر سید فریدون اور تیز گیند باز احمد دانیال نے بگ بیش لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ اس سال بی بی ایل میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں