قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ایک بارپھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور راولپنڈی ایکسپریس سال 2022 میں عمان میں ہونے والی لیجنڈ لیگ میں ایشیالائنز کی طرف سے کھیلتے دیکھائی دیں گے۔

لیجنڈ لیگ کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) رمن راہیجا نے پریس ریلیز میں کہا کہ ایشیا لائنز کی جانب سے کچھ دیگر سپر اسٹارز میں سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس،




رومیش کالو ویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اظہر محمود، اوپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف،عمر گل اور یونس خان جیسے بڑے نام ٹیم کا حصہ ہونگے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اس لیگ کے کمشنر ہونگے ان کا کہنا ہے کہ آفریدی، مرلی دھرن، چمندا واس اورشعیب ملک جیسے پلئیرز کو ایک ساتھ ایک ٹیم میں دیکھنا کسی خواب سے کم نہیں۔

دوسری جانب لیگ میں دو ٹیمیں اور ہونگی جس میں بھارت اور دیگر غیرملکی کرکٹرز کھیلتے دیکھائی دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں