لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کیلئے شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے ۔ سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو گروم کرنے کا عزم لیے میدان میں آئے تھے، شاہین آفریدی کو قیادت سونپ کر اس سمت میں بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ انہوں نے شاہین آفریدی کو کپتان بننے سے منع کیا تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین سے کہا تھا کہ ابھی ایک سال انتظار کرے مگر

اس نے کپتانی قبول کرلی، میری دعا ہےکہ وہ میرے خدشات کو غلط ثابت کرے، میں بابر اعظم کے کپتان بنتے وقت بھی یہی چاہتا تھا کہ ابھی اس کو کپتان نہ بنایا جائے مگر

بابر اعظم نے میرے خدشات کو غلط ثابت کردیا۔ ایک سوال کےجواب میں انکا کہنا تھا ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، اس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں