قومی ٹیم کا ریکارڈ
قومی کرکٹ ٹیم رواں سال کی سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم ہے جس نے بیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح اپنے نام کی۔
پاکستان نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی سب سے بڑی جیت تھی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے رواں سال 147 چھکے لگائے ہیں جو کہ دنیا میں دوسری ٹیم بن گئی ہے۔




پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 208 رنز کے ہدف کو حاصل کیا تھا جو سب سے بڑا ٹارگٹ تھا،
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسی سال 204 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
بابر اعظم کے ریکارڈز
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رواں سال اپریل میں جنوبی افریقا سے ہونے والی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 122 رنز بنائے تھے جو بابر اعظم کے اننگز میں سب سے زیادہ رنز تھے
جس کے بعد  بابر اعظم پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک اننگز میں 122 رنز بنائے ہیں ۔
رواں سال کپتان بابر اعظم نے 16 کیچ بھی پکڑے جو بطور فیلڈر سب سے زیادہ ہیں۔
محمد رضوان کے ریکارڈز
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے رواں سال بہت سے ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
اس سال محمد رضوان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنائے۔
جس میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس سال سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی محمد رضوان کے پاس ہے اور انہوں نے 42 چھکوں اور 199 چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہوا ہے ہے۔




بابر اور رضوان کے مشترکہ ریکارڈ
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے،
دونوں کھلاڑی رواں سال پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان اور بابر اعظم نے سب سے لمبی شراکت داری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے،
انھوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 197 رنز بنائے تھے اور یہ پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری بھی تھی۔
ٹی 20 فارمیٹ میں کامیاب ترین جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پر چھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے رضوان اور بابرجبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنر شپس بنائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں