بین الاقوامی بڑے اسپورٹس برانڈ کی جانب سے اپنی تشہیر کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی آصف علی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں بہترین پرفارمنس دینے والے سیدھے ہاتھ کے بلے باز آصف علی بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ ’پوما ‘ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔
آصف علی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
‘اس تصویر میں آصف علی کی آنکھوں میں پوما برانڈ کا شاندار لوگو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں