بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو بی سی سی آئی کے صدر گنگولی اور کوہلی کے تنازعے کی وجہ سے ان پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے کوہلی اور گنگولی کے تنازعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کسی پر انگلیاں اٹھانا اچھا بلکل نہیں ہے،
جنوبی افریقا کا دورہ آ رہا ہے اور براہ کرم اس دورے پر توجہ دیں۔
کپل دیو نے کہا ہے کہ میں کہوں گا کہ بورڈ کے صدر تو بورڈ کے صدر ہیں لیکن ہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی ایک بڑی چیز ہے لہذا
عوام میں ایک دوسرے کے بارے میں برا بھلا کہنا اچھی بات نہیں ہے، پھر چاہے وہ گنگولی ہو یا کوہلی،
دونوں کے لیے یہ بات غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ براہِ کرم صورتحال کو کنٹرول کریں اور ملک کے بارے میں ابھی سوچنا بہتر ہوگا،
جو بھی ہوا غلط ہوا ہے، وہ بعد میں سامنے آئے گا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ دورہ جنوبی افریقا سےپہلے تنازع کھڑا کرنا درست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں