سابق انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر محمدرضوان کی بلےبازی کی مداح نکلیں ، پاکستانی کھلاڑی سے بیٹنگ سیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی میں، یہ ایک بہترین سائننگ ہے۔
محمد رضوان رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے، وہ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سیسکس کو جوائن کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں