قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سٹار بیٹر محمد رضوان نے اپنی شاندار پرفارمنس کا کریڈٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم  کو دے دیا۔
آخری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے والے سٹار بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اُن کی پرفارمنس کا کریڈیٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم اور کپتان بابر اعظم کو بھی جاتا ہے
جنہوں نے بطور اوپنر بیٹنگ کا موقع دیا۔ انہوں نے اپنی پارٹنر شپ کے بارے میں بھی بتایا ہے کہ میرے ساتھ کریز پر ورلڈ نمبر 1 موجود ہوتا ہے۔
ہماری کمیونیکیشن بہت اچھی ہے ہم ٹارگٹ کر کے کھیلتے ہیں۔محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ رنز کے بارے میں نہیں سوچتے، صرف کھیل پر فوکس ہوتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پوری ٹیم عمدہ کھیل رہی ہے، وہ مطمئن ہیں، محمدرضوان لاجواب فارم میں ہیں۔
کپتان نے کہا کہ میرے لئے خوش آئین بات ہے میرے پاس اتنا ٹیلنٹڈ کرکٹر ہے اور بہت اچھے انسان بھی ہیں سب کو جوڑ کر رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں