پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ  میں سعید اجمل کے 13 سال پُرانے مزاحیہ کیچ ڈراپ کی یاد تازہ ہوگئی۔
گزشتہ روز جب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا تھا۔
اس میچ کے دوران 13 سال پُرانا یادگار لمحہ ایک بار پھر دیکھنے کو ملا جس میں سعید اجمل نے شعیب ملک کے ساتھ مزاحیہ انداز میں کیچ ڈراپ کیا تھا۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے ہوا میں گیند اُچھالی تو افتخار احمد اور محمد حسنین کیچ پکڑنے کے لیے سامنے آئے تھے لیکن
دونوں کھلاڑی گیند کو دیکھتے ہی رہ گئے اور کیچ ڈراپ ہوگیا۔
یہ منظر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ ’محمد حسنین نے سعید اجمل کا مشہور ڈراپ کیچ یاد دلا دیا۔‘ایک اور صارف نے کہا کہ ’یادیں تازہ کرنے میں پاکستان ٹیم بہترین ہے،
ایسا شُگل ہم ہی لگاسکتے ہیں۔‘واضح رہے کہ سال 2008 میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں
ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا تھا۔ جب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں عمر گل کی گیند پر کرس گیل نے شاٹ ہوا میں کھیلا تھا
جسے کیچ کرنے کے لیے سعید اجمل اور شعیب ملک سامنے آئے تھے لیکن دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے تھے اور یوں کیچ ڈراپ ہوگیا تھا، اور لوگ ہنستے رہ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں